Home sticky post 5 نو مئی مقدمات، شاہ محمود بری،یاسمین راشد،محمود الرشید، اعجاز چوہدری کو10، صنم جاوید کو5سال قید کی سزا

نو مئی مقدمات، شاہ محمود بری،یاسمین راشد،محمود الرشید، اعجاز چوہدری کو10، صنم جاوید کو5سال قید کی سزا

Share
Share

لاہو ر:انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی تھانہ شادمان اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود کو بری کردیا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید اور عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو 5، 5 سال قید کی سزا سنا دی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے 2 مقدمات کا محفوظ فیصلہ سنایا۔

فیصلے میں عدالت نے شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا، شاہ محمود قریشی کو شادمان تھانہ جلاؤ گھیراؤ اور پولیس کہ گاڑیاں جلانے کے مقدمات سے بری کیا گیا۔

عدالت نے سابق گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کو 10 سال قید کی سزا کا حکم دیا، ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا۔ان کے علاوہ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو 5، 5 سال قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں 12 ملزمان کو بری کیا جب کہ 13 ملزمان کو سزا سنائی، بری ہونے والوں میں سلمان احمد، عبدالقادر، فیضان، طیب سلطان، شاہد بیگ، ماجد علی ، بخت رواں، سہیل خان، اویس، رفیع الدین، فرید خان شامل ہیں۔

عدالت نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کیس میں 10 ملزمان کو بری اور 7 ملزمان کو سزا سنائی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے گارڈ حافظ ارشد کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی، بیکری کے باہر پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں 10ملزمان کو بری کیا گیا۔

عدالت نے عائشہ بھٹہ کو 10 سال قید کی سزا کا حکم دیا، 5 کم عمر ملزمان کو بری کردیا گیا، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ تھا، مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...