Home sticky post 2 9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

Share
Share

لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سزا یافتہ مجرموں کے جیل وارنٹ جاری کر دیے، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

عدالت نے اعجاز احمد چوہدری کو دس سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، عدالت نے میاں محمودالرشید کو10 سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

اس کے علاوہ عدالت نے عمر سرفراز کو بھی 10 سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، انسداد دہشت گردی عدالت نے سزا پانے والے رہنماؤں کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان اور تھانہ سرور روڈ میں مقدمات درج ہیں، عدالت نے گزشتہ روز ملزمان کے خلاف دونوں کیسز کا فیصلہ سنایا تھا۔

عدالت نے سپرٹینڈنٹ جیل کو سزاؤں کے جیل ورانٹ جاری کیے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...