Home تازہ ترین کے پی حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، تین افراد شہید

کے پی حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، تین افراد شہید

Share
Share

پشاور:خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر باجوڑ جاتے ہوئے مہمند میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں تین افراد شہید ہوگئے۔

خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر پشاور سے باجوڑ جاتے ہوئے لاپتا ہوا اور ضلع مہمند پہنچ کر اس کا رابطہ منقطع ہوا۔

چیف سیکریٹری کے پی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر پشاور سے باجوڑ جارہا تھا کہ ضلع مہمند میں اس کا رابطہ منقطع ہوگیا، خراب موسم کے سبب ہیلی کاپٹر تباہ ہوا۔اعلیٰ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر چینگی بانڈہ میں گرا ہے جس میں تین افراد شہید ہوئے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمند کے آس پاس کے علاقوں میں دھماکے کی آواز بھی سنی گئی ہے، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرا ہے جس کی وجہ سے دھماکا ہوا اس تک پہنچنے کا راستہ بہت دشوار ہے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ MI-17 ہیلی کاپٹر باجوڑ کے بارشوں سے متاثرہ علاقہ سالارزئی میں امدادی سامان لے کر جارہا تھا، خراب موسم کی وجہ سے ضلع مہمند کے فضائی حدود میں ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا، ہیلی کاپٹر سے رابطہ قائم کرنے کے لئے تمام تر کوششیں کی گئیں، علاقے میں فوری طور پر ٹیمیں بھیجنے کی ہدایات کردی ہے جب کہ دوسرا ہیلی کاپٹر بونیر میں ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...