Home sticky post 4 آئی سی سی نے سابق سری کرکٹر پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی

آئی سی سی نے سابق سری کرکٹر پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی

Share
Share

دبئی :آئی سی سی نے سابق سری لنکن ڈومیسٹک کرکٹر سالیا سمن پر کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں پانچ سال کی پابندی عائد کردی۔

یہ فیصلہ آئی سی سی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے انہیں امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا مرتکب پائے جانے کے بعد سنایا۔

سالیا سمن ان آٹھ افراد میں شامل تھے جن پر ستمبر 2023 میں اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

یہ الزامات 2021 ابو ظہبی ٹی10 کرکٹ لیگ اور اس دوران میچ فکسنگ کی کوششوں سے متعلق تھے، جنہیں آئی سی سی اور ای سی بی کے اینٹی کرپشن آفیشل نے ناکام بنایا۔

مکمل سماعت کے بعد جس میں تحریری اور زبانی دلائل پیش کیے گئے، ٹربیونل نے سالیا سمن کو قصوروار قرار دے کر پانچ سالہ پابندی عائد کر دی۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...