Home sticky post 4 خیبر پختونخوا میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تمام ادارے وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،عطاء اللہ تارڑ

خیبر پختونخوا میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تمام ادارے وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،عطاء اللہ تارڑ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پختونخوا میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سیلابی صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور امدادی کارروائیوں کے لئے ہدایات جاری کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے چیئرمین ایم ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کی حکومتوں سے مسلسل رابطہ رکھنے اور امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم ہائوس میں ایک خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے جو این ڈی ایم اے سے چوبیس گھنٹے رابطے میں ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران وزیراعظم شہباز شریف تین مرتبہ این ڈی ایم اے کا دورہ کر کے ذاتی طور پر ریسکیو و ریلیف اقدامات کا جائزہ لیاحکومت کا فوکس ریلیف اور ریسکیو اقدامات پر ہے۔خیبر پختونخوا میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تمام ادارے وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں چالیس کے قریب افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں، انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔این ڈی ایم اے کے پیشگی آگاہی نظام سے خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبائی حکومتوں کو باقاعدگی سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔این ڈی ایم اے کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر چوبیس گھنٹے فعال ہے اور صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

Share
Related Articles

اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا،سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے...

کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...