Home #ٹرینڈ پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 54 واں یوم شہادت، افواج پاکستان کا خراج عقیدت

پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 54 واں یوم شہادت، افواج پاکستان کا خراج عقیدت

Share
Share

راولپنڈی: پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشانِ حیدر کی آج 54 ویں برسی پر پاکستان کی مسلح افواج نے راشد منہاس نشانِ حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے راشد منہاس نشانِ حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آج کے دن راشد منہاس شہید نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لئے جام شہادت نوش کیا، ان کا ناقابل تسخیر جذبہ، وفاداری اور حب الوطنی مسلح افواج اور قوم کے لئے ایک بہترین مثال ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ ان کی بہادری اور قربانی، آزادی کی قیمت اور وطن کے دفاع کیلئے حوصلے کو بلند کرتی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ان کی لازوال بہادری کو خراج تحسین اور انکی قربانی کو یاد رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ راشد منہاس کا نام تاریخ میں ہمیشہ وفا، حوصلے اور فخر کی علامت کے طور پر محفوظ رہے گا۔

Share
Related Articles

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...