Home highlight کموڈور سہیل احمد عزمی نے پاک بحریہ کے کمانڈر سینٹرل پنجاب کی کمان سنبھال لی

کموڈور سہیل احمد عزمی نے پاک بحریہ کے کمانڈر سینٹرل پنجاب کی کمان سنبھال لی

Share
Share

لاہور:کموڈور سہیل احمد عزمی نے پاک بحریہ کے کمانڈر سینٹرل پنجاب کی کمان سنبھال لی۔

کمان تبدیلی کی تقریب نیول کمپلیکس والٹن، لاہور میں منعقد ہوئی، جہاں سبکدوش ہونے والے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل جواد احمد نے کمان کی ذمہ داریاں نئے تعینات ہونے والے کمانڈر کے سپرد کیں۔

کموڈور سہیل احمد عزمی نے 1996 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ انہیں مختلف کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے جس میں پاکستان نیوی وار کالج میں بطور ڈائریکٹنگ اسٹاف، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس نصر، کمانڈر 9 آگزلری اسکاڈرن، کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی، اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنل پلانز)، بحرین میں کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بطور کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 اور پاکستان نیوی وار کالج میں بطور ڈپٹی کمانڈنٹ و چیف انسٹرکٹر شامل ہیں۔

کموڈور سہیل احمد عزمی پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ آپ کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔

کمان تبدیلی کے موقع پر کموڈور سہیل احمد عزمی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ہیڈ کوارٹرز سمیت پاکستان نیوی وار کالج کے اسٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کروایا گیا۔

بطور کمانڈر سینٹرل پنجاب وہ بہاولپور سے وزیر آباد تک پاک بحریہ کی تمام یونٹس اور تنصیبات کے کمانڈر اور کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور ہوں گے۔ کمان تبدیلی کی تقریب میں پاک بحریہ کے آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور پاک بحریہ کے سویلینز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...