Home #ٹرینڈ پولیس نے علیمہ خان کے بیٹے کی گرفتاری کی تصدیق کر دی

پولیس نے علیمہ خان کے بیٹے کی گرفتاری کی تصدیق کر دی

Share
Share

لاہور: پولیس نے علیمہ خان کے بیٹے کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم شاہ ریزعظیم 9 مئی کے مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ 4 مسلح نقاب پوش ان کے بیٹے شاہ ریز کو گھر سے اغوا کرکے لے گئے ہیں۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس 4 مسلح افراد کچن کے راستے گھر میں داخل ہوئے، ان کا بیٹا اپنی بیوی اور والد کے ساتھ گھر کی بالائی منزل پر تھا، مسلح افراد نے گھر میں ڈائیورز کو بھی ہراساں کیا۔
ترجمان تحریک انصاف نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ مسلح افراد دروازے توڑ کر شاہ ریز کو بیڈ روم سے اغوا کرکے لے گئے، شاہ ریز خان کے 2 بچوں کے سامنے کمرے میں گھس کر تشدد کیا گیا۔
ادھر وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ لاہور پولیس چیف نے گرفتاری کی تردید کی ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...