Home highlight غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب نے ایک بار پھر تباہی مچادی،گاوٴں راوٴشن کی آبادی محصور

غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب نے ایک بار پھر تباہی مچادی،گاوٴں راوٴشن کی آبادی محصور

Share
Share

گلگت: گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب نے ایک بار پھر تباہی مچادی، گاوٴں راوٴشن کی آبادی محصور ہو گئی، درجنوں افراد پھنس گئے۔

گلگت بلتستان کی حکومت کے ترجمان فیض اللہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں، سیلاب سے لوگوں کا شدید مالی نقصان ہوا تاہم جانیں محفوظ ہیں۔

فیض اللہ نے بتایا کہ غذر گوپس کے علاقہ تلی داس کے مقام پر گلشئیر پھٹ گیا جس سے دریا کا بہاوٴ رک گیا، مزید نقصانات کا خدشہ ہے، وزیراعلی خود مانیٹر کر رہے ہیں تاکہ مزید نقصان نہ ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گلیشیئر پھٹنے سے پانی ایک جھیل کی صورت اختیار کر گیا ہے، متصل دیہات مزید زیر آب آنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے جبکہ سیلاب سے پھنسے 50 سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے افراد موقع پر موجود ہیں۔

قبل ازیں ضلعی حکام نے بتایا کہ غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے شدید لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے دریائے غذر کا بہاوٴ مکمل طور پر رک گیا ، کئی بستیاں سیلاب سے متاثر ہو رہی ہیں، عطا آباد جھیل جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لینڈسلائیڈنگ سے گلگت شندور روڈ مکمل طور پر بند ہو گیا ہے، تالی داس نالہ میں لینڈ سلائڈنگ دو اطراف سے ہوئی، تودے سے راوٴشن گاوٴں کی آبادی محصور ہوگئی۔

وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون کا کہنا ہے کہ سیلاب نے غذر میں ایک بار پھر تباہی مچادی ہے تاہم ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، کچھ لوگوں کے پھنسنے کی اطلاع ہے جنہیں ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر طلب کیا گیا ہے، کمانڈر ایف سی این اے کی طرف سے ہنگامی بنیادوں پر ہیلی کاپٹر روانہ کر دیا گیا ہے۔
غذر پولیس نے تصدیق کی ہے کہ سیلاب سے گاوٴں راوٴشن میں 50 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
یڈیشنل ڈپٹی کمشنر غذر نے بتایا ہے کہ تالی داس راوٴشن میں لینڈ سلائیڈ نگ کے باعث رات 3 بجے سے دریائے غذر مکمل بند ہے، دریائے غذر بند ہونے سے مزید آبادیاں سیلابی پانی کے کٹاوٴ کی زد میں آرہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو بروقت اطلاع دی گئی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جھیل تیزی سے پھیل رہی ہے جبکہ اپ سٹریم دیہات کے حصے خصوصاً حکیس زیرِ آب آ چکے ہیں۔ ایک ویڈیو میں گلگت-چترال روڈ پر واقع راوٴشَن پل کو بھی ڈوبنے کے قریب دکھایا گیا ہے۔
بعدازاں سیلاب میں پھنسے افراد کی مدد کیلئے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر غذر پہنچ گیا جس نے متعدد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...