Home sticky post 4 جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بنگلہ دیشی جنرل کی ملاقات،دفاع و سلامتی کے شعبے میں موجودہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بنگلہ دیشی جنرل کی ملاقات،دفاع و سلامتی کے شعبے میں موجودہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

Share
Share

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے کوارٹر ماسٹر جنرل بنگلہ دیش آرمی لیفٹیننٹ جنرل محمد فیض الرحمٰن نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دفاع و سلامتی کے شعبے میں موجودہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقات کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بڑھتے ہوئے دو طرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور دفاعی تعاون کے نئے امکانات پر گفتگو کی۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ معزز مہمان نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...