Home sticky post 4 تحریک انصاف کا قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

تحریک انصاف کا قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

Share
Share

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاوٴنٹس (پی اے سی ) کمیٹی کے ممبر ثناء اللہ مستی خیل نے کہا ہے کہ پارٹی نے تمام کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیاہے۔
اعلان کرنے کے بعد ثناء اللہ مستی خیل کمیٹی روم چھوڑکرچلے گئے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ ممبران کو پارٹی کے اس فیصلے کا میسج پہنچ گیا ہے، کچھ کونہیں پہنچا۔
سیکریٹری کمیٹی نے کہا کہ چیئرمین جنید اکبرخان پی اے سی اجلاس میں نہیں آرہے، ممبران فیصلہ کرلیں کون پی اے سی کو چیئرکرے گا۔
کمیٹی ممبران نے پی اے سی اجلاس کی صدارت کیلئے نوید قمرکونامزد کردیا، سید نوید قمرنے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے آج کے اجلاس کی صدارت سنبھال لی۔
تحریک انصاف تمام ممبران نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا پی ٹی آئی کا کوئی بھی رکن پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی میں موجود نہیں۔
سینیٹر محسن عزیز کے علاوہ پی ٹی آئی کے تمام ممبران نے پی اے سی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا، سینیٹر محسن عزیز پی اے سی اجلاس میں ویڈیو لنک پر شریک ہوئے اور بعد ازاں وہ بھی بائیکاٹ کرگئے۔
ویڈیو لنک پر موجود سینیٹر محسن عزیز نے صحافی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے دوسرے سینیٹرز سے بات کر رہا تھا، آپ کے فون کے بعد میں بھی اجلاس سے نکل رہا ہوں۔اس کے بعد سینیٹر محسن عزیز بھی پی اے سی اجلاس سے نکل گئے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...