Home sticky post 4 سیلاب متاثرین کیلئے گیٹس فاؤنڈیشن کا پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر کا عطیہ

سیلاب متاثرین کیلئے گیٹس فاؤنڈیشن کا پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر کا عطیہ

Share
Share

اسلام آباد:گیٹس فاؤنڈیشن اور عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں 33 ہائی رسک اضلاع میں 4 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے شراکت داری کی ہے۔

اس حوالے سے گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کی گئی ایک ملین امریکی ڈالر کی مالی معاونت، پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہنگامی طبی سہولیات کی فراہمی، بیماریوں کی نگرانی، ضروری ادویات کی دستیابی اور عوام میں آگاہی مہم کے ذریعے صحت سے متعلق اہم معلومات کی ترسیل میں مدد دے گی۔

یہ منصوبہ آئندہ چھ ماہ کے دوران نافذ کیا جائے گا، جس میں خاص توجہ حاملہ خواتین، پانچ سال سے کم عمر بچوں، بزرگوں، معذور افراد پر ہوگی ۔ڈبلیو ایچ او کی جانب سےخیبر پختونخوا میں سیلاب کے فوری بعد پندرہ ہزار مریضوں کے علاج کے لیے ادویات فراہم کی گئیں۔

ڈبلیو ایچ او نے پاکستان اور دیگر شراکت دار اداروں کے ساتھ مل کر 33 ترجیحی اضلاع میں 13 لاکھ متاثرین کو بھی ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...