Home #ٹرینڈ وزیرِاعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ

وزیرِاعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ

Share
Share

لاہور:وزیراعظم محمد شہباز شریف صدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین کے سرکاری دورے پر لاہور سے تیانجن روانہ ہو گئے۔ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم دورے کے دوران 25 ویں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اپنے خطاب میں وہ پاکستان کی خطے میں امن کے قیام، اقتصادی ترقی اور باہمی تعاون کی کوششوں کو اجاگر کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات اور اس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عملی اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔محمد شہباز شریف بیجنگ میں چینی پیپلز وار آف ریزسسٹنس کی سالانہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم کی چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کے ساتھ اہم دوطرفہ ملاقاتیں ہوں گی، جن میں پاک-چین تعلقات، سی پیک منصوبے، تجارتی تعاون، اور علاقائی سکیورٹی جیسے امور زیر بحث آئیں گے۔

وزیراعظم چین میں ہونے والی دوسری بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس کی صدارت بھی کریں گے، جہاں وہ چینی کمپنیوں کے سربراہان کو پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور مواقع سے آگاہ کریں گے۔

Share
Related Articles

کسی بھی ملک سے دشمن حملہ ہوگا تواس کا جوب دینا ایران کا جائز حق ہے، ایرانی صدر

تہران:ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک...

کابل میں افغان خواتین تنظیموں کا طالبان رجیم کے خلاف بھرپور احتجاج

کابل: افغانستان میں طالبان کے زیرِ اقتدار انسانی حقوق خصوصاً خواتین کے...

پورٹ قاسم میں زمین سے متعلق شکایات کے حل کے لیے خصوصی کمیٹی قائم

اسلام آباد: پورٹ قاسم میں زمین سے متعلق کاروباری برادری کی شکایات...

پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں پیشرفت، نئی کمپنیوں میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں اور کارپوریٹ رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ...