Home sticky post 2 سہ ملکی سیریز میں فاتحانہ آغاز، پاکستان کے ہاتھوں افغانستان اور یو اے ای کو شکست

سہ ملکی سیریز میں فاتحانہ آغاز، پاکستان کے ہاتھوں افغانستان اور یو اے ای کو شکست

Share
Share

شارجہ: تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی ۔

شارجہ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورزمیں 7وکٹوں کے نقصان پر182رنز بنائے۔صاحبزادہ فرحان 21 ، صائم ایوب 14 اور فخر زمان 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ حسن نواز نے 9 ، محمد نواز نے 21 اور محمد حارث نے 15رنز سکور کئے۔کپتان سلمان علی آغا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے36 گیندوں پر 53رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔انہوں نے 3چھکے اور3چوکے لگائے۔فہیم اشرف نے 5 گیندوں پر 14رنز کی اننگز کھیلی۔

افغانستان کی ٹیم 19.5 اوورز میں 143 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔رحمان اللہ گرباز 38 اور راشد خان 39رنز کیساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے حارث روف نے 4 ، محمد نواز ، شاہین آفریدی اور سفیان مقیم نے 2,2 وکٹیں حا صل کیں ۔ شاندار بیٹنگ کرنے پرپا کستان کےکپتان سلمان علی آغا پلیئرآف دی میچ قرارپائے۔تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل 7ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو شکست دے کر ایونٹ کی مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی۔

شارجہ کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 207 رنز بنائے اور 208 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم مقرر 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی، یوں پاکستان نے 31 رنز سے فتح اپنے نام کی۔

حسن علی نے تین جبکہ محمد نواز نے دو اور سلمان مرزا ، صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یو اے ای کی جانب سے آصف خان 77 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

صائم ایوب نے جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور نمایاں بلے باز رہے جبکہ حسن نواز نے 26 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے جبکہ یو اے ای کے جنید صدیقی اور صغیر خان تین تین وکٹیں لے کر سر فہرست رہے۔ اس کے حوالے حیدر علی نے دو وکٹیں لیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...