Home #ٹرینڈ چینی صدر نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز پیش کردی

چینی صدر نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز پیش کردی

Share
Share

تیانجن :چین کے شہر تیانجن میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ نے تنظیم کے رکن ممالک کے لیے ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز پیش کی۔
اجلاس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب ایردوان، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت متعدد عالمی رہنما شریک ہوئے۔
اپنے خطاب میں چینی صدر نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) باہمی اعتماد اور اصولوں کے تحت آگے بڑھ رہی ہے اور اب یہ ایک "تناور درخت” بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رکن ممالک کو تجارت، معیشت اور مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔
شی جن پنگ نے زور دیا کہ مشترکہ خوشحال مستقبل کے لیے تجارتی و مواصلاتی روابط بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین رکن ممالک کی سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے پْرعزم ہے اور عملی اقدامات کے بغیر عوام کی خوشحالی ممکن نہیں۔
دوروزہ اجلاس میں 20 ممالک کے سربراہان شریک ہیں، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کا موٴقف پیش کرتے ہوئے خطے میں تعاون اور استحکام بڑھانے پر زور دیں گے۔

Share
Related Articles

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...