Home sticky post افغانستان میں تباہ کن زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 812 ہوگئی

افغانستان میں تباہ کن زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 812 ہوگئی

Share
Share

کابل :افغانستان میں تباہ کن زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 812 ہوگئی ہے جبکہ تین ہزار سے زائد زخمی ہیں ۔ صرف صوبہ کنڑ میں 800 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔ ننگرہار اور لغمان میں بھی جانی نقصان ہوا۔

افغانستان کے عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مقامی حکام اور عوام امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔تمام دستیاب وسائل انسانی جانیں بچانے کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں ۔ اقوامِ متحدہ نے افغانستان میں آنے والے اس تباہ کن زلزلے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں کام کر رہی ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ننگرہار صوبے کے شہر جلال آباد سے 27 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا اور اس کی گہرائی صرف 8کلومیٹر تھی۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...