Home sticky post 6 ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو اغوا کرنے ،دھمکیاں دینے والے ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو اغوا کرنے ،دھمکیاں دینے والے ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا

Share
Share

اسلام آباد :ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو اغوا کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمے پر سماعت ہوئی۔

پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم حسن زاہد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج نے ملزم سے استفسار کیا کہ بتاؤ تم نے یہ دھمکیاں اور اغواء کیوں کیا؟۔جس پر ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ سر جی مجھ سے غلطی ہوگئی ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزم کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ملزم کو 5 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی جانب سے ویڈیو بیان جاری کیا گیا تھا جس میں اس نے ملزم کیخلاف ویڈیو بطور ثبوت دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اسے بھی دوست ثنا یوسف کی طرح پریشان کیا جارہا ہے جس کو اس ہی طرح کے ایک نوجوان نے گھر میں گھس کر قتل کردیا تھا۔

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ ملزم نے اسے اغوا کرنے کی کوشش کی جبکہ اسے قتل کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ فوری ایکشن لیتے ہوئے اسے گرفتار بھی کرلیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

آپریشن غضب للحق: پکتیکا میں شاہین بیس کا امیونیشن ڈپو مکمل تباہ

اسلام آباد: آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج...

طلاق کا معاملہ سوشل میڈیا پر لانے پر عمر بٹ کی رجب بٹ پر شدید تنقید

اسلام آباد:معروف ڈیجیٹل کریئیٹر اور ٹک ٹاکر عمر بٹ نے رجب بٹ...

سعودی عرب کی جانب سے خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت

ریاض :سعودی عرب کی جانب سے خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی...