اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیلابی صورتحال کے سبب پنجاب کے 9حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کردئیے ہیں ۔نئی تاریخ کا اعلان دوبارہ کیا جائے گا۔
سیلابی صورتحال کے سبب الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب کے پانچ قومی اسمبلی اور چار صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن موخر کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کئے گئے ہیں ان میں این اے 66 وزیر آباد، این اے 96 فیصل آباد، این اے 104 فیصل آباد ،این اے 129 لاہور اور این اے 143 ساہیوال شامل ہیں ۔
اسی طرح پنجا ب کے صوبائی حلقوں میں پی پی 73 سرگودھا ،پی پی 87 میانوالی، پی پی 98 فیصل آباد اور پی پی 203 ساہیوال شامل ہیں ۔