Home sticky post 5 نیول چیف سے کمانڈر یو اے ای نیول فورسز کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

نیول چیف سے کمانڈر یو اے ای نیول فورسز کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Share
Share

راولپنڈی: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے کمانڈر متحدہ عرب امارات نیول فورسز میجر جنرل اسٹاف حمید محمد عبداللہ نے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

کمانڈر متحدہ عرب امارات نیول فورسز نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ کمانڈر متحدہ عرب امارات نیول فورسز کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...