Home sticky post 5 پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے دوحہ پر فضائی حملوں کی شدید مذمت، عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ

پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے دوحہ پر فضائی حملوں کی شدید مذمت، عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ

Share
Share

اسلام آباد: نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسرائیل کی جانب سے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر بلااشتعال فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اور انہیں قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی کھلی پامالی قرار دیا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز اقدام ایک پہلے سے کشیدہ خطے میں خطرناک اضافہ ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب فلسطین میں اسرائیل کی بربریت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جارحیت سے علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست دی ہے، تاکہ اسرائیل کی قطر کے خلاف جارحیت کو بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا جا سکے۔

ساتھ ہی، پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کی نمائندگی کرتے ہوئے، خلیجی تعاون کونسل (GCC) کے شراکت داروں کے ہمراہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (جنیوا) میں ایک فوری مباحثے کی درخواست کی ہے، تاکہ اسرائیل کو دوحہ پر حملے کے لیے بین الاقوامی سطح پر جوابدہ ٹھہرایا جا سکے، جو کہ جاری جنگ بندی کی کوششوں کو ناکام بنانے کی کوشش ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے 15 ستمبر کو دوحہ میں غیرمعمولی عرب-اسلامی سربراہی اجلاس بلانے کے قطر کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے سیکریٹریٹ کو اس اجلاس کی میزبانی اور معاونت کے لیے اپنی آمادگی سے آگاہ کر دیا ہے، تاکہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف عرب و اسلامی دنیا کا مشترکہ ردعمل سامنے لایا جا سکے۔

بیان میں پاکستان نے قطر کی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی اس جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...