Home #ٹرینڈ خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سپانسر ڈ فتنہ الخوارج کے 19 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سپانسر ڈ فتنہ الخوارج کے 19 دہشتگرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی :خیبر پختونخوا میں 9 اور 10 ستمبر کو 3 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سپانسرفتنہ الخوارج کے 19 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردوں سے متعلق اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے مہمند ضلع کے علاقے گْلونْو میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موٴثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی سپانسرڈ یافتہ خوارج کو واصلِ جہنم کر دیا۔

اسی طرح ایک اور انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 4 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

علاوہ ازیں ایک اور مقابلہ ضلع بنوں میں ہوا، جہاں سکیورٹی فورسز نے ایک اور خارجی کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ دہشت گرد ان علاقوں میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر چھپے ہوئے خوارج کو ختم کیا جا سکے۔ پاک فوج ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...