Home highlight اقوام متحدہ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس، مقررین کا پانی کو ہتھیار بنانے کے خلاف انتباہ

اقوام متحدہ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس، مقررین کا پانی کو ہتھیار بنانے کے خلاف انتباہ

Share
Share

نیویارک: اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں مقررین نے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنے کو بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

یہ اجلاس “سندھ طاس معاہدہ اور پاکستان کا آبی بحران: چیلنجز اور لائحہ عمل” کے عنوان سے پاکستان کے مستقل مشن اور مسلم امریکن لیڈرشپ الائنس (MALA) کے اشتراک سے منعقد ہوا۔ پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پانی کو سیاسی دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کرنا بنیادی انسانی حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے، جبکہ سندھ طاس معاہدہ اب بھی قانونی طور پر قائم ہے اور کسی بھی فریق کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ اسے یکطرفہ طور پر معطل کرے۔

دیگر مقررین نے بھی بھارت کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پاکستان کی تکنیکی صلاحیت بڑھانے پر زور دیا۔ اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان کی زندگی کی لکیر اور انسانیت کا مشترکہ ورثہ ہے، جسے بچانے کے لیے اقوام متحدہ، ورلڈ بینک اور سول سوسائٹی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...