Home sticky post 2 مودی حکومت کی پالیسیوں سے بھارتی برآمدی صنعت تباہی کے دہانے پرپہنچ گئی

مودی حکومت کی پالیسیوں سے بھارتی برآمدی صنعت تباہی کے دہانے پرپہنچ گئی

Share
Share

نئی دہلی:مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے باعث بھارتی برآمدی صنعت مسلسل زوال کا شکار ہے۔ غیر سنجیدہ اقدامات اور امریکی ٹیرف نے معیشت کو بحران کی طرف دھکیل دیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا الجزیرہ کے مطابق امریکا کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف نے بھارت کی قالین صنعت کو مفلوج کر دیا ہے۔

بھدوہی کے برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے امریکا کوئی کارگو نہیں گیا اور یہ ان کے کیریئر کا سب سے مشکل وقت ہے۔ بھارتی صنعت کاروں کے مطابق اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو صنعت مکمل طور پر زوال پذیر ہو جائے گی۔

ملازمین کے اوقات کار کم کر دیے گئے ہیں اور خدشہ ہے کہ حالات برقرار رہے تو انہیں فارغ کرنا پڑے گا۔ صنعت کاروں نے واضح کیا ہے کہ ہمارا کاروبار مکمل طور پر امریکہ پر منحصر ہے اور کوئی دوسرا بازار نہیں ہے۔ قالین کی صنعت مکمل طور پر برآمدات پر منحصر ہے اور گھریلو مارکیٹ محدود ہے۔

ترکیہ اور پاکستان کم ٹیکس کی وجہ سے امریکی منڈی میں بھارتی قالین کی جگہ لے رہے ہیں۔ عالمی منڈی میں بھارت کی تنہائی مودی سرکار کی ناکام اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...