Home highlight اقوام متحدہ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس، مقررین کا پانی کو ہتھیار بنانے کے خلاف انتباہ

اقوام متحدہ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس، مقررین کا پانی کو ہتھیار بنانے کے خلاف انتباہ

Share
Share

نیویارک: اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں مقررین نے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنے کو بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

یہ اجلاس "سندھ طاس معاہدہ اور پاکستان کا آبی بحران: چیلنجز اور لائحہ عمل” کے عنوان سے پاکستان کے مستقل مشن اور مسلم امریکن لیڈرشپ الائنس (MALA) کے اشتراک سے منعقد ہوا۔ پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پانی کو سیاسی دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کرنا بنیادی انسانی حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے، جبکہ سندھ طاس معاہدہ اب بھی قانونی طور پر قائم ہے اور کسی بھی فریق کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ اسے یکطرفہ طور پر معطل کرے۔

دیگر مقررین نے بھی بھارت کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پاکستان کی تکنیکی صلاحیت بڑھانے پر زور دیا۔ اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان کی زندگی کی لکیر اور انسانیت کا مشترکہ ورثہ ہے، جسے بچانے کے لیے اقوام متحدہ، ورلڈ بینک اور سول سوسائٹی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...