Home sticky post 3 پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی روابط کو فروغ دینے کی کوششیں جاری

پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی روابط کو فروغ دینے کی کوششیں جاری

Share
Share

پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی روابط کے فروغ کی کوششیں جاری ہیں، اور اس سلسلے میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے 15 تا 17 ستمبر نیویارک کا تین روزہ دورہ کیا۔ دورے کا مقصد پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات کو فروغ دینا اور امریکی منڈی سے روابط مضبوط بنانا تھا۔

اس دوران پاکستانی وفد میں وزیر تجارت و سرمایہ کاری محمد حنیف چنا بھی شامل تھے۔ سفیر نے گُل احمد، النصرت ملز، الکرم، لکی ٹیکسٹائل سمیت دیگر کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں، اور امریکی امپورٹرز، سورسنگ ایجنٹس اور تجارتی اداروں کے ساتھ بھی تفصیلی گفتگو کی۔

ملاقاتوں میں پاکستان کی انڈسٹریل صلاحیت اور ہوم ٹیکسٹائل میں مسابقتی برتری پر زور دیا گیا۔ سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ حالیہ عالمی تجارتی تبدیلیوں سے پاکستان فائدہ اٹھا سکتا ہے، اور یہ پاکستان کے لیے ایک اہم موقع ہے۔

اس دوران برآمدکنندگان نے سفیر کو توانائی لاگت اور ورکنگ کیپیٹل جیسے مسائل پر بریف کیا، جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت مزید مستحکم ہو اور عالمی منڈیوں میں اپنی پوزیشن مضبوط کر سکے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...