Home sticky post 4 معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست ،بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے، سیکیورٹی ذرائع

معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست ،بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے، سیکیورٹی ذرائع

Share
Share

اسلام آباد :معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں 30 ستمبر کو صبح 11 بج کر 36 منٹ پر ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب ایک خودکش دھماکا ہوا۔ دھماکے کے فوراً بعد پانچ دہشتگردوں نے ایف سی ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے نہایت مستعدی سے ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے پانچوں دہشتگردوں کو ہیڈکوارٹر کی دیوار کے باہر ہی جہنم واصل کر دیا۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ژوب کے مختلف علاقوں میں بھارت کی پشت پناہی سے کام کرنے والی پراکسی تنظیم “فتنہ الخوارج ” کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 60 سے زائد دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی اخبار نے بچیوں کے اسکول پر ایران کے حملے کا ٹرمپ کا دعویٰ غلط ثابت کر دیا

نیویارک:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بچیوں کے اسکول پر ایران کے حملے...

ترکیہ نے شمالی قبرص میں فضائی دفاعی نظام اور 6 ایف 16 طیارے تعینات کر دیے

استنبول:مشرقی بحیرہ روم میں بھی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ترکیہ نے...

سپریم کورٹ نے بیٹے کو مبینہ زہر دینے کے مقدمے میں والد کو بری کر دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مبینہ طور پر اپنے کمسن بیٹے کو...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...