Home تازہ ترین جنگ بندی پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا میری تعریف کرنا، کسی اعزاز سے کم نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

جنگ بندی پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا میری تعریف کرنا، کسی اعزاز سے کم نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

Share
Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجی جنرلز سے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان میں نہایت اہم شخصیت ہیں اور میرے پاک بھارت جنگ رکوانے پر انھوں نے قابل ستائش انداز میں تعریف کی۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ 3 روز قبل پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی تھی۔

امریکی صدر نے مزید بتایا اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ آپ نے جنگ رکوا کر لاکھوں جانیں بچائیں، اگر جنگ ہو جاتی تو بہت زیادہ نقصان بھی ہوتا۔

صدر ٹرمپ نے جنرلز سے خطاب میں مزید بتایا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ انداز مجھے بہت اچھا لگا تھا۔ ان کی تعریف کو میں نے اپنے لیے اعزاز تصور کرتا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ میں نے تجارت کی پیشکش کرکے 7 جنگیں ختم کرائیں جن میں سب سے بڑی پاک بھارت جنگ تھی جو ایٹمی جنگ میں بھی تبدیل ہوسکتی تھی۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...