Home highlight توشہ خانہ ٹو کیس ،استغاثہ کے 19ویں گواہ پر عمران خان کے وکیل کی جرح

توشہ خانہ ٹو کیس ،استغاثہ کے 19ویں گواہ پر عمران خان کے وکیل کی جرح

Share
Share

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے 19ویں گواہ تفتیشی افسر ملک شاہد پر عمران خان کے وکیل نے جرح کی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، مقدمے کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران بانی کی تینوں بہنیں، بشری بی بی کی بھابھی، بیٹی، داماد کمرہ عدالت میں موجود تھے، سماعت کے دوران سینیٹر علی ظفر، مشال یوسفزئی بھی عدالت موجود تھے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے قوسین فیصل مفتی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر عمیر مجید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

استغاثہ کے 19ویں گواہ تفتیشی آفیسر ملک شاہد پر عمران خان کے وکیل صفائی قوسین فیصل نے جرح مکمل کی، استغاثہ کے 20 ویں گواہ تفتیشی آفیسر نیب محسن ہارون پر جرح جاری ہے، کل مکمل کی جائے گی۔

مقدمے میں 20 گواہان کی شہادت قلمبند کرکے 19پر جرح مکمل کی جا چکی، سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی، سماعت صبح ساڑھے 9 بجے اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...