Home #ٹرینڈ صدر مملکت ،وزیراعظم پاکستان کی چین کو 76ویں قومی دن پر مبارکباد

صدر مملکت ،وزیراعظم پاکستان کی چین کو 76ویں قومی دن پر مبارکباد

Share
Share

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے 76ویں قومی دن پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔دونوں رہنماوں نے چین کے صدر اور عوام کی خوشحالی اور کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی آزمودہ دوستی مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ پاکستان کے عوام چین کی خوشیوں میں شریک ہیں۔صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت چین کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے گئی ہے۔مشترکہ خوشحالی اور عالمی تعاون کے وژن کو پاکستان کی حمایت حاصل ہے۔چین کا ترقی، اتحاد اور اختراع کا شاندار سفر قابلِ فخر ہے۔

صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میرے حالیہ دوروں سے، تجارت اور بنیادی ڈھانچے کے روابط کے فروغ کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک اور سیکیورٹی تعاون کے عزم کو مزید تقویت ملی۔سائنس، تعلیم، ٹیکنالوجی اور ثقافت میں تعاون کے ذریعے مضبوط عوامی تعلقات ہماری دیرپا شراکت داری کی بنیاد ہیں۔

ویراعظم محمد شہباز شریف نے بھی حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے 76ویں قومی دن کے موقع پر چین کی قیادت اور برادر عوام کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس مبارک دن پر میں چینی عوام کی ترقی، خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔یہ دن نہ صرف چین کے شاندار قومی سفر کی یاد دہانی ہے بلکہ ایک عظیم قوم کی ترقی، استحکام اور عالمی سطح پر امن کے قیام میں چین کے کردار کا بھی اعتراف ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز اور مثالی قیادت میں چین نے ترقی و خوشحالی کے ایسے سنگِ میل عبور کیے ہیں جو دنیا کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔پاکستان اور چین کی دوستی ایک لازوال اور ناقابلِ شکست رشتہ ہے، جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے۔یہ رشتہ باہمی اعتماد، قربانی اور اخلاص پر مبنی ہے اور ہماری آنے والی نسلوں کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ دورہ چین کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا حالیہ دورہ چین انتہائی مفید اور نتیجہ خیز رہا۔پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلق کے ضمن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس اور بی ٹو بی کانفرنس میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں جیسے تاریخی سنگ میل عبور کیے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری ہمارا چین کے ساتھ انتہائی اہم مشترکہ معاشی منصوبہ ہے جو کہ اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات پر فخر کرتا ہے اور ہم پرامید ہیں کہ دونوں ممالک اپنی دوستی اور شراکت داری کو نئے سنگِ میل تک لے کر جائیں گے۔

Share
Related Articles

اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا،سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے...

کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...