Home sticky post پشاور اسٹیڈیم کے انکلوژرز 1992 ورلڈ کپ کے فاتح کھلاڑیوں سے منسوب کرنے کی منظوری

پشاور اسٹیڈیم کے انکلوژرز 1992 ورلڈ کپ کے فاتح کھلاڑیوں سے منسوب کرنے کی منظوری

Share
Share

پشاور:خیبرپختونخوا کابینہ نے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کے انکلوژرز کو 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں سے منسوب کرنے کی منظوری دے دی۔

محکمہ کھیل کی جانب سے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کے انکلوژرز 1992 ورلڈ کپ کے کھلاڑیوں سے منسوب کرنے کیلئے سمری حکومت کو ارسال کی گئی تھی جسے کابینہ میں پیش کیا گیا، گزشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں سمری کی منظوری دے دی گئی۔

یاد رہے کہ 1992 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان تھے جبکہ کھلاڑیوں میں جاوید میانداد، وسیم اکرم، عاقب جاوید، انضمام الحق، سلیم ملک، اعجاز احمد، عامر سہیل، رمیز راجہ، مشتاق احمد، اقبال سکندر، معین خان، زاہد افضل اور وسیم حیدر شامل تھے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام بانی چیئرمین کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دی تھی۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...