Home sticky post 2 سعودی عرب، ریاض میں پہلی ’’سعودی لائف سٹائل ویک ‘‘ نمائش کل شروع ہو گی

سعودی عرب، ریاض میں پہلی ’’سعودی لائف سٹائل ویک ‘‘ نمائش کل شروع ہو گی

Share
Share

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پہلی مرتبہ ’’سعودی لائف سٹائل ویک‘‘ نمائش کل 6 اکتوبر بروز پیر سے شروع ہو گی جو 8 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اردو نیوز کے مطابق ریاض انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہونے والی نمائش اپنی نوعیت کا پہلا بین الاقوامی ایونٹ ہے جو مختلف شعبوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کرے گا جن میں فیشن ، اسپورٹس وئیر اور ڈیزائن (فرنیچر اور انٹیریئر ڈیزائن) شامل ہیں۔

نمائش میں 140 سے زائد مقامی اور عالمی نمایاں برانڈز شرکت کریں گے ۔سعودی ڈیزائنرز کے جدید کلیکشنز کے ساتھ ساتھ اٹلی، سپین، پرتگال، جرمنی اور ترکیہ جیسے ممالک کے عالمی برانڈز بھی پیش کیے جائیں گے۔نمائش میں ملبوسات، جوتے، اسپورٹس وئیر اور ڈیزائن انوویشنز شامل ہوں گی۔یہ ایونٹ بین الاقوامی برانڈز کے مابین نئے روابط قائم کرنے اور ایک مؤثر، کثیر جہتی ڈسٹری بیوشن سسٹم کے ذریعے فیشن سیکٹر کو فروغ دینے میں مددگار ہوگا، خصوصاً ایسے وقت میں جب سعودی عرب میں کپڑوں اور جوتوں کی صنعت وژن 2030 اور سرکاری اقدامات کی بدولت نمایاں ترقی کر رہی ہے۔

مزید برآں، یہ نمائش مقامی ڈیزائنرز کو عالمی رحجانات سے متعارف کرانے اور ان کے تجربات و مہارتوں کے تبادلے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرے گی جس سے ان کے لیے نئی مارکیٹنگ کے مواقع پیدا ہوں گے۔تقریب کے دوران ورکشاپس اور مکالماتی نشستیں بھی منعقد ہوں گی، جن میں مقامی و عالمی ماہرین اور ڈیزائنرز شرکت کریں گے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...