Home #ٹرینڈ اسلام آباد،لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش، سیاحتی مقامات پربرفباری

اسلام آباد،لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش، سیاحتی مقامات پربرفباری

Share
Share

اسلام آباد/لاہور/کراچی :اسلا م آباد،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں بھی بادل برس پڑے۔جبکہ سیاحتی مقابات بالاکوٹ ،ھلکڈ،بابو سر ٹاپ،جھیل سیف الملوک کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری بھی جاری ہے ۔ بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ، سردیوں کے موسم کا آغاز ہوگیا،

اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت مضافاتی اورسیاحتی مقامات پر بارش سے موسم سردہوگیاجبکہ سیاحتی مقابات بالاکوٹ ،ھلکڈ،بابو سر ٹاپ،جھیل سیف الملوک کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری بھی جاری ہے ۔محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آج خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پنجاب میں بارش کا امکان ہے ۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد ،جہلم ،چکوال سمیت سیاحتی مقامات نتھیاگلی ،گلیات ،ایبٹ آباد،مانسہر ہ ،بالاکوٹ میں رات گئے سے وقفہ وقفہ سے بارش کاسلسلہ جاری ہے ۔بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ، سردیوں کے موسم کا آغاز ہوگیا سیاحتی مقامات بالاکوٹ، جھلکڈ،بابو سر ٹاپ،جھیل سیف الملوک، ملکہ پربت، بٹہ کنڈی،کوہ مکڑہ، گیٹی داس کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ بابو سر ٹاپ پر 6 انچ، بٹہ کنڈی میں 2 انچ جبکہ جلکھڈ اور گیٹی داس میں تین انچ سے زائد برفباری ہوچکی ہے۔جبک

ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد فیملیز کے ہمراہ شوگران اور ناران پہنچ گئے ۔دوسری جانب آج موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، اسلام آباد،راولپنڈی اور کشمیر کے مقامی،برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

اس دوران آندھی،جھکڑ چلنے، ژالہ باری اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفراسٹرکچرکچے گھر،دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ کو نقصان کا اندیشہ ہے۔مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں۔

دوسری جانب صوبائی دارالحکومت میں مال روڈ، ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، ریلوے سٹیشن، لکشمی چوک، ڈیوس روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، ماڈل ٹاوٴن، جوہرٹاوٴن اور دیگرعلاقوں میں ابر رحمت برس پڑی، بارش کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں۔

پنجاب کے دیگر شہروں ملتان، فیصل آباد، خانیوال، وہاڑی، پیرمحل، بہاولپور اور دنیا پور میں بارش ہوئی، ساہیوال، پاکپتن، میاں چنوں میں بھی بادلوں کی گرج برس رہی، بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی بند ہوگئی۔

ادھر شہر قائد میں رات گئے کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوئی، اورنگی ٹاون، نیوکراچی، منگھوپیر، بلدیہ، سرجانی میں بادل برس پڑے، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اوربفرزون میں ہلکی بارش ہوئی، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔بارش کے باعث کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بھی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...