لاہور:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی جگہ نہیں۔آپ کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ آپ دہشتگردوں کےساتھ ہیں یا قوم کےساتھ کھڑے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کا وطیرہ رہا ہے کہ عالمی سطح پر وہ دہشتگردوں کے سہولت کار رہے ہیں۔جیل میں بیٹھے شخص کی خواہش ہے کہ لاشوں پر سیاست چمکائی جائے۔
وزیراطلاعات نے کہاکہ فوج کی قربانیوں کو کوئی فراموش نہیں کرسکتا۔آپریشن ردالفساد اورضرب عضب کے نتیجے میں دہشتگردی کا خاتمہ ہوا۔بازاروں کی کی رونقیں لوٹیں،کھیل کےمیدان آبادہوئے۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہاکہ فتنہ الخوارج کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔پاکستان کیلئے محب وطن لوگوں کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں۔فیصلہ کیا گیا نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں کو شکست دیں گے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھاکہ اے پی ایس کے بچوں نے اپنے خون سے قربانیوں کی داستان لکھی، خضدار میں بچے شہید کئے گئے، ان بچوں کی قربانیوں کو کس طرح بھول سکتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی اور انکی جماعت نے عالمی میڈیا کے سامنے ٹی ٹی پی کےساتھ مذاکرات کی بات کی۔تحریک انتشار واحد جماعت ہے جسے شہداء کی قربانیوں اور ملکی سالمیت سے کوئی غرض نہیں۔انتشار پسند وں کی خواہش ہے کہ حالات کس طرح خراب کئے جائیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پاکستان کھپےکا نعرہ لگایا۔شہبازشریف نے بحیثیت اپوزیشن لیڈرپی ٹی آئی کو میثاق جمہوریت کی آفر کی۔بشیربلور اور ہارون بلور کو سلام پیش کرتاہوں۔انہوں نے کہا کہ انتشار خان کیلئے اپنے علاوہ کوئی چیز وقعت نہیں رکھتی۔