Home sticky post 5 پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے سات براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کر لیں

پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے سات براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کر لیں

Share
Share

اسلام آباد:پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے ساتوں براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا سفر مکمل کر کے تاریخی کارنامہ سر انجام دے دیا۔

اسد علی میمن نے "سیون سمٹ” کا سفر انڈونیشیا میں اوشیانا کی بلند ترین چوٹی پونچک جایا کو سر کرکے مکمل کیا۔اسد علی نے 2019 میں یورپ کی ماؤنٹ البرس، 2020 میں جنوبی امریکا کی اکونکاگوا کو سر کیا تھا۔2021 میں اسد میمن نے افریقا کی کیلی منجارو اور 2022 میں شمالی امریکا کی ماؤنٹ دینالی کو سر کیا تھا۔اس کے علاوہ 2023 میں اسد علی میمن نے ایشیا اور دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا۔ اس سال کے آغاز میں انہوں نے انٹارٹیکا کی ماؤنٹ ونسن کو بھی سر کیا ۔

Share
Related Articles

بچوں کی ذہنی صحت متاثر کرنے کا الزام، یوٹیوب کو قانونی چیلنج کا سامنا

فلوریڈا: گوگل کی ملکیت والے ویڈیو پلیٹ فارم YouTube کو بچوں کی...

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...