Home sticky post 6 سلطان آف جوہر کپ: پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں میزبان ٹیم ملائیشیا کو شکست دے دی

سلطان آف جوہر کپ: پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں میزبان ٹیم ملائیشیا کو شکست دے دی

Share
Share

جوہر بارو :پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے سلطان آف جوہر کپ کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم ملائیشیا کو ہرادیا۔

ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری ٹورنامنٹ میں قومی جونیئر ہاکی ٹیم نے بہترین آغاز کیا اور ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں سات گول سے مات دی۔پاکستان کی جانب سے کھیل کے ہی تیسرے منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر کے ذریعے پہلا گول داغاجبکہ 21 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر ہی دوسرا گول اسکور کیا۔تیسرا گول 30 ویں منٹ میں کپتان عبدالحنان شاہد نے، چوتھا گول 32 ویں منٹ میں ندیم خان نے کیا۔34 ویں منٹ میں سفیان خان نے اپنی ہیٹرک مکمل کرتے ہوئے پاکستان کی برتری 5 گول کر دی۔44 ویں منٹ میں ندیم خان نے میچ کا چھٹا گول کیا جبکہ ٹیم کا ساتواں اور آخری گول 52 ویں منٹ میں حمزہ فیاض نے اسکور کیا۔

ملائیشیا کی جانب سے عمار اور عظیم الدین نے گول کئے۔ ایونٹ میں پاکستان ٹیم کل انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...