Home تازہ ترین امید ہے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول ایگریمنٹ رواں ہفتے مکمل کرلیں گے ،سینیٹر محمد اورنگزیب

امید ہے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول ایگریمنٹ رواں ہفتے مکمل کرلیں گے ،سینیٹر محمد اورنگزیب

Share
Share

واشنگٹن:پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی ہے کہ اس ہفتے کے دوران وہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول ایگریمنٹ (SLA) مکمل کر لیں گے۔

رائٹرز کے ساتھ ایک انٹرویو میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مشن دو ہفتے تک پاکستان میں موجود رہا، ہمارے ان کے ساتھ معیشت کے اہداف ، اصلاحات اور دیگر نکات پر تعمیری بات چیت ہوئی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت رواں سال کے اختتام سے قبل چینی کرنسی یوان میں پہلا “گرین پانڈا بانڈ” جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اگلے سال بین الاقوامی مارکیٹ میں کم از کم 1 ارب ڈالر کا بانڈ فروخت کرنے کی منصوبہ بندی ہے، ان کے مطابق یورو، ڈالر، سکوک، اسلامک سکوک ہم نے اپنے تمام آپشن کھلے رکھے ہیں تاکہ بیرونی سرمایہ کاروں کو ترغیب دلاسکیں۔

انہوں نے نجکاری مہم کو پاکستان کے معاشی روڈ میپ کا ایک نہایت اہم حصہ قرار دیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تین بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور قومی فضائی کمپنی (PIA) کی فروخت پر بھی پیش رفت کر رہا ہے۔ان کا موقف ہے کہ یورپ اور برطانیہ کے منافع بخش فضائی راستوں کے دوبارہ کھلنے سے اب PIA سرمایہ کاروں کے لیے “ایک بہت پرکشش موقع” بن چکی ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...