Home #ٹرینڈ پاک فوج سے یکجہتی، کاکڑ قبیلے کے عمائدین سینہ سپر، سرحدی دفاع کے لیے تیار

پاک فوج سے یکجہتی، کاکڑ قبیلے کے عمائدین سینہ سپر، سرحدی دفاع کے لیے تیار

Share
Share

چمن:پاکستان کے خلاف افغان طالبان کی جانب سے جارحیت کے بعد بلوچستان کے چمن علاقے کے کاکڑ قبیلے کے عمائدین نے پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا اور سینہ سپر ہونے کا عزم ظاہر کیا۔ قبائلی عمائدین نے واضح کیا کہ وہ ملکی دفاع میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا سخت جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

عمائدین نے زور دے کر کہا کہ “کوئی ہمارے ملک کی جانب میلی آنکھ سے نہ دیکھے، ہم ہر کسی کو جواب دینا جانتے ہیں” اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک، یہ وطن اور یہ مٹی ان کے لیے ماں جیسی ہے اور اس کی حفاظت ان کا اولین فرض ہے۔

کاکڑ قبیلے کے رہنماؤں نے کور کمانڈر اور آئی جی ایف سی سے درخواست کی کہ انہیں اس جنگ میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ سرحدی دفاع میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ عمائدین نے کہا کہ وہ مکمل طور پر چوکس اور تیار ہیں اور حکمرانوں کے ایک اشارے کے منتظر ہیں۔

قبیلے کے سینئر رہنماؤں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ کسی بھی حالت میں سرحدوں اور ملک کی سالمیت کا دفاع کریں گے اور پاک فوج کے ساتھ مل کر وطن کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...