Home sticky post باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی خوارجین کے خلاف بڑی کارروائی، ٹھکانے تباہ، اسلحہ و بارود برآمد

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی خوارجین کے خلاف بڑی کارروائی، ٹھکانے تباہ، اسلحہ و بارود برآمد

Share
Share

باجوڑ:سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے میں خوارجین کیخلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شاہی تنگی جنگل میں موجود خوارجین کے ٹھکانوں اور سرنگوں کا مکمل طور پر صفایا کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شاہی تنگی کے جنگل میں موجود ایک غار پر گھات لگا کر سیکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کی ۔کارروائی کے دوران خوارجیوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک خارجی جہنم واصل جبکہ دیگر زخمی خوارجی علاقے سے فرار ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں موجود سرنگوں اور قریبی مقامات کو بھی کلئیر کر دیا ۔کارروائی کے دوران خوارجیوں کے زیر استعمال اسلحہ، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لیے گئے۔

پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...