Home تازہ ترین جنہوں نے ظلم و جبر کیا انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

جنہوں نے ظلم و جبر کیا انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

Share
Share

پشاور:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پارٹی کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے ظلم و جبر کیا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ کی عوام سے خطاب اس لیے ضروری تھا یہاں سے ایک سیاسی جماعت کا خاتمہ کیا، خیبر پختونخوا کے عوام بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس روز سے میرا نام وزیراعلیٰ کے لیے آیا تو اسی وقت کہا گیا قبول نہیں ہے، مجھے اور کسی کی فکر نہیں مجھے عوام کی فکر ہے اور میں عوام کو قبول ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے عوام کی آنکھوں میں انقلاب کی چمک ہے، تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آچکی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پریس کانفرنس کرکے مجھے دہشت گرد قرار دینے کی کوشش کی گئی، میرے بارے میں کہا گیا یہ بچہ ہے چلا نہیں سکے گا، ڈرون اٹیک اور بم باری قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت، تعیلم اور بیوروکریسی میں وہی فیصلے ہوں جو بانی چئیرمین کا ویژن ہے، میرا اتنا لیول نہیں کہ میں کسی کے بارے میں بات کروں، مجھے ووٹ بانی چئیرمین کے نام سے ملا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ میں نے اپنے بانی چئیرمین سے ملنے کی کوشش کی، وزیراعظم سے بات کی عدالت نے فیصلہ دیا مجھے ملنے نہیں دیا گیا، فیصلہ سڑک پر ہوگا، بند کمروں میں فیصلے نہیں کریں گے، تیاری پکڑیں پارٹی کی طرف سے جلد ہدایات آئیں گی۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ چارسدہ، خیبر اور کرک نہیں جاؤ جان کو خطرہ ہے، جنہوں نے ظلم جبر کیا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...