Home sticky post 3 کراچی میں 22ویں ہیلتھ ایشیا 2025 نمائش کامیابی سے اختتام پذیر

کراچی میں 22ویں ہیلتھ ایشیا 2025 نمائش کامیابی سے اختتام پذیر

Share
Share

کراچی: ایس آئی ایف سی اور وزارتِ صحت کے اشتراک سے 22ویں ہیلتھ ایشیا 2025 نمائش 23 تا 25 اکتوبر کراچی ایکسپو سینٹر میں کامیابی سے منعقد ہوئی۔

اختتامی تقریب میں وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال اور بلوچستان کے صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ نے خصوصی شرکت کی۔ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ صحت لئیق احمد نے نمائش میں مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔نمائش میں جدید ہیلتھ ٹیکنالوجی کے فروغ سے پاکستان کے صحت کے شعبے میں انقلابی پیش رفت کی بنیاد رکھی گئی۔ہیلتھ ایشیا 2025 کے ذریعے عالمی اشتراک اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔

وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کے مطابق نجی و سرکاری شعبے کے تعاون سے صحت کے میدان میں نئے مواقع سامنے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزارتِ صحت اور اس کے ماتحت اداروں کی شرکت نے ہیلتھ ایشیا کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔تین روزہ ایونٹ میں 60 ہزار سے زائد ماہرین، ڈاکٹرز، اور طلباء نے بھرپور شرکت کی، جبکہ 50 سے زائد غیر ملکی کمپنیوں نے جدید طبی آلات اور ٹیکنالوجی متعارف کرائی۔

نمائش کی کامیابی نے شعبۂ صحت میں جدت اور پائیدار ترقی کے نئے امکانات روشن کر دیے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے صحت کا شعبہ جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...