Home sticky post 2 وفاقی وزیر صحت کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، صحت کے شعبے اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر صحت کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، صحت کے شعبے اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

Share
Share

ریاض: وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے ریاض میں سعودی وزیرِ صحت سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان صحت کے شعبے اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور افغانستان میں انسدادِ پولیو کے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔

دونوں وزراء نے آئندہ منعقد کی جانے والی انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے بھی غور و خوض کیا اور باہمی اشتراکِ عمل کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور وزیرِ اعظم پاکستان کی قیادت میں اس مقصد کے لیے مکمل یکسوئی کے ساتھ اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2025 کے دوران اب تک چار قومی انسدادِ پولیو مہمات کامیابی سے مکمل کی جا چکی ہیں، جن کے دوران 45 ملین بچوں تک پولیو ویکسین پہنچائی گئی ہے۔ ان مہمات کے نتیجے میں ملک میں پولیو کے کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پولیو کے خلاف جدوجہد میں نمایاں پیش رفت کے باوجود، مشن ابھی مکمل نہیں ہوا اور حکومت اس مرض کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق سعودی وفد نے پاکستان کی جانب سے انسدادِ پولیو کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور آئندہ بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...