Home sticky post 5 خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کل ہوگی

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کل ہوگی

Share
Share

پشاور : خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کل بروز جمعرات 30 اکتوبر 2025 کو ہوگی۔

پولنگ صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کی عمارت میں ہوگی۔اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں ۔پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔
تین امیدواروں میں مقابلہ ہو رہا ہے۔ ان امیدواروں میں تاج محمد آفریدی، خرم ذیشان، اور عرفان سلیم شامل ہیں۔ دو امیدوار عابد خان یوسفزئی اور نثار خان ریٹائر ہوگئے۔

صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا سعید گل کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفریدی، ڈائریکٹر الیکشنز محمد ندیم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمین ظہیر احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا کو آرڈینیشن سہیل احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشنز فہد علی شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لاء محمد امجد کو پولنگ افسران تعینات کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ نشست سید شبلی فراز کی ناہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...