Home highlight فیلڈ مارشل سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

Share
Share

راولپنڈ ی:برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلز رولینڈ ونسنٹ واکر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں جانب سے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا، برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا اور علاقائی امن و استحکام کے لئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے یاد گار شہداء پر حاضری دی۔ شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...