Home sticky post 4 دوسرا ون ڈے،جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف8وکٹوں سے کامیابی،تین میچز کی سیریز1،1سے برابر

دوسرا ون ڈے،جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف8وکٹوں سے کامیابی،تین میچز کی سیریز1،1سے برابر

Share
Share

فیصل آباد:،جنوبی افریقہ نے دوسرا ون ڈے میں پاکستان کے خلاف8وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی ۔تین میچز کی سیریز1،1سے برابر ہوگئی۔

پروٹیز نے گرین شرٹس کی جانب سے ملنے والا 270 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 40.1 اوورز میں مکمل کرلیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک نے 123 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 7 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے ، ٹونی ڈی زورزی 76 اور لووان پریٹوریئس 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میتھیو بریٹزے 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور محمد وسیم جونیئر نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں فیصل آباد کے اقبال کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان آغا 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد نواز 59، صائم ایوب 53، فہیم اشرف 28، بابر اعظم 11، حسن طلعت 10، محمد رضوان 4، کپتان شاہین شاہ آفریدی 1 اور فخر زمان 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔

محمد وسیم جونیئر 12 اور نیسم شاہ 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ناندرے برجر نے 4، نقابیومزی پیٹر نے 3 اور کوربن بوش نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...