Home sticky post 4 بابا گورو نانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات ،بھارتی سکھ یاتری کرتارپور پہنچ گئے ، پرتپاک استقبال

بابا گورو نانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات ،بھارتی سکھ یاتری کرتارپور پہنچ گئے ، پرتپاک استقبال

Share
Share

لاہور:متروکہ وقف املاک بورڈ اور وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیرِ انتظام بابا گورو نانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارت سے آئے سکھ یاتری گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق کا کہنا ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ، وزارتِ مذہبی امور اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی یاتریوں کی خدمت کے لیے ہر وقت موجود ہیں۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکیورٹی وِنگ اور پنجاب پولیس کے اہلکار سکھ یاتریوں کے ہمراہ ہیں جبکہ گوردوارہ دربار صاحب میں ان کے قیام، لنگر، رہائش اور طبی سہولیات کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان 7 مئی کی جھڑپوں کے بعد سے کرتارپور راہداری تاحال بند ہے۔بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں نے مودی حکومت سے راہداری فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مذہبی آزادی کو فروغ دیا جا سکے۔سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کی یاترا کے بعد 10 نومبر کو لاہور پہنچیں گے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...