Home sticky post 4 ستائیسویں آئینی ترمیم کے 80 فیصد نکات پر مشاورت مکمل ،20فیصد مسودے پر کل مشاورت مکمل کر لیں گے ،چئیرمین کمیٹی

ستائیسویں آئینی ترمیم کے 80 فیصد نکات پر مشاورت مکمل ،20فیصد مسودے پر کل مشاورت مکمل کر لیں گے ،چئیرمین کمیٹی

Share
Share

اسلام آباد:ستائیسویں آئینی ترمیم کے 80 فیصد نکات پر مشاورت مکمل ہو چکی ،20فیصد مسودے پر کل مشاورت مکمل کر لیں گے ۔ان کیمرہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ معاملے پر اتفاق رائے سے قانون سازی کرنا چاہتےہیں ۔

ستائیسویں آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے تشکیل دی جانے والی قانون اور انصاف کی قائمہ کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاوس کے کانسٹیٹیوشن روم نمبر 5 میں ہوا جس میں ایوان زیریں اور ایوان بالا کے مخصوص ارکان نے شرکت کی ۔ اجلا س میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے ارکان نے وڈیو لنک سے بھی شریک ہوئے ۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آج کے اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 175 تک مشاورت ہوئی ہے جس کا تعلق آئینی عدالت کے قیام اور اختیارات سے ہے ۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں شرکت کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے ، اتفاق رائے ہونے تک مشاورت جاری رہے گی۔

قانون و انصاف کی مشترکہ قائمہ کمیٹی کا اجلاس کل دن 11:30بجے دوبارہ ہو گاجس میں آئینی ترمیم کے مسودے پر مشاورت کی جائے گی ۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...