Home sticky post مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم این اے افتخار چیمہ انتقال، وزیر اعظم کا اظہار تعزیت

مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم این اے افتخار چیمہ انتقال، وزیر اعظم کا اظہار تعزیت

Share
Share

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم این اے ‏افتخار احمد چیمہ صاحب دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقا کرگئے۔

وزیر اعظم شہباز شرف اور نواز شریف نے گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی ناگہانی وفات پر دِلی رنج ہوا۔ وہ مسلم لیگ ن کے باوفا رکن اور میرے مخلص ساتھی تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں دُکھ کی اِس گھڑی میں انکے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تعالٰی انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و ہمت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

وزیراعظم نے مرحوم کے بھائی سابق آئی جی موٹر وے ذوالفقار احمد چیمہ اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ سے ٹیلیفون پر تعزیت کی۔ وزیراعظم نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

دوسری جانب ڈاکٹر نثار احمدچیمہ اور ذوالفقار احمد چیمہ کا کہنا تھا کہ ہم انتہائی دکھ اور صدمے کی حالت میں یہ بتا رہے ہیں کہ ہم اپنے بڑے بھائی جان اور چیمہ فیملی کے سربراہ سابق ایم این اے جسٹس افتخار احمد چیمہ صاحب کے سائے سے محروم ہو گئے ہیں۔ وہ دل کے دورے کے باعث اپنے خالق اور مالک سے جاملے ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...