Home sticky post 3 سینیٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری خوش آئند ہے،سینیٹر اسحاق ڈار

سینیٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری خوش آئند ہے،سینیٹر اسحاق ڈار

Share
Share

اسلام آباد:لیڈر آف ہاؤس سینیٹر اسحاق ڈار نے سینیٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ ترمیمی بل پر اپوزیشن سمیت تمام ارکان کو کھل کر رائے دینے کا موقع دیا گیا۔

27 آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے بل پر تمام اتحادی جماعتوں سے الگ الگ ملاقاتیں کر کے مشاورتی عمل مکمل کیا ہمیں اسی طرح افہام و تفہیم سے آگے بڑھنا ہے۔

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انہوں نے بطور کسٹوڈین آف ہاؤس غیر جانبدار رہتے ہوئے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا پوری کوشش تھی کہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلوں۔

اپوزیشن کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالنے کے بعد اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پاکستان بھارت جنگ میں ہماری مسلح افواج نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا اور انھوں نے یہ ووٹ اپنی افواج کو خراج تحسین کے طور پر دیا۔

بعدازاں سینٹ اجلاس 13 نومبر شام چار بجے تک ملتوی کر دیا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...