Home تازہ ترین نشانہ بازی میں مہارت کو فوجی تربیت کا بنیادی جزو رہنا چاہیے،فیلڈ مارشل

نشانہ بازی میں مہارت کو فوجی تربیت کا بنیادی جزو رہنا چاہیے،فیلڈ مارشل

Share
Share

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ نشانہ بازی میں مہارت کو فوجی تربیت کا بنیادی جزو رہنا چاہیے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق 45ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب جہلم میں ہوئی جس میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس نشانہ بازی کے مقابلے میں پاک فوج، فضائیہ، بحریہ، سول آرمڈ فورسز اور صوبائی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی، 45ویں پی اے آر اے سنٹرل میٹ میں دو ہزار سے زائد شوٹرز نے حصہ لیا۔
پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی، پاک فوج نے تمام چار انٹر سروسز میچز میں کامیابی حاصل کی، پنجاب رجمنٹ نے یونٹ فائرنگ پروفیشنسی میچ گروپ-ون میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
پنجاب رجمنٹ کے سپاہی محمد عرفان ماسٹر ایٹ آرمز قرار پائے، آرمی مارکس مین شپ یونٹ کے نائب صوبیدار عمر فاروق نے آرمی ہنڈرڈ رائفل میچ ٹرافی جیت لی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکاء کی بہترین نشانہ بازی کو سراہا اور کہا کہ شوٹنگ میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی جزو رہنا چاہئے۔
علاوہ ازیں آرمی چیف نے ملٹری کالج جہلم کی سو سالہ تقریبات میں بھی شرکت کی، سینٹینری یادگار اور کالج میوزیم کا افتتاح کیا، کالج کی ایک صدی پر محیط شاندار خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ ملٹری کالج جہلم نے قیادت، نظم و ضبط اور حب الوطنی کو فروغ دیا، انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے، قبل ازیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی اور آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے استقبال کیا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...