Home sticky post 3 صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کر دیے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کر دیے

Share
Share

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کر دیے۔27ویں آئینی ترمیم دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکی ہے، ترمیم کے بعد بل اب آئین کا حصہ بن گیا ہے۔

دوسری جانب سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دی تھی جس میں 8 مزید نئی ترامیم کو شامل کیا گیا۔

ترمیم کے حق میں 234ارکان نے ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں 4 ووٹ آئے، ان میں جے یوآئی کی تین خواتین ارکان سمیت چار ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا اور شق وار منظوری کے دوران 59 مرتبہ کھڑے ہو کر اپنے مخالفانہ عزم کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے گنتی کے عمل کے وقت ایوان سے واک آؤٹ کیا تاہم جے یو آئی کے ارکان نے ایوان میں موجود رہ کر ترمیم کی مخالفت کی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...